کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کا پاکستان میں شاندار استقبال

266

اسلام آباد: موسم سرما میں پہلی بار کے ٹو سر کرنے والے نیپالی کوہ پیماؤں کا پاکستان میں شاندار استقبال کیا گیا۔ 

کوہ پیماؤں کا واپسی پر گلگت بلتستان کی عوام نے بھرپور استقبال کیا اور ان کی ٹیم کو ہار پہنائے گئے۔ ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کوہ پیماوَں کی ٹیم نے ملاقات کی، آرمی چیف نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا ریکارڈ بنانے پر کوہ پیماوَں کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیماؤں کی ٹیم کو کہا کہ موسم سرما میں چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیماؤں کی ٹیم نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور ٹیم نے ریکارڈ بنانے پر پاکستان کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت عارف علوی سے بھی کوہ پیماوَں کی ٹیم نے ملاقات کی۔