موسیقار باب راک نے بھی اپنے تمام گیت فروخت کردیے

299

نوبیل انعام یافتہ نغمہ نگار و موسیقار باب ڈیلن اور ایوارڈ یافتہ گلوکار شکیرا کے بعد نامور کینیڈین موسیقار باب راک نے بھی اپنے تقریبا تمام گیت بھاری رقم کے عوض فروخت کردیے۔

باب راک سے قبل گزشتہ ماہ 8 دسمبر 2020 کو نوبیل انعام یافتہ نغمہ نگار باب ڈیلن نے بھی اپنے تمام گیت میوزک کمپنی یونیورسل میوزک کو 30 سے 50 کروڑ ڈالر کے عوض بیچے تھے۔

ان کے بعد حال ہی میں ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شکیرا نے بھی اپنے کم از کم 145 گانے برطانوی میوزک فرم Hipgnosis Songs Fund کو بیچے تھے۔

شکیرا نے اپنے تمام گیت برطانوی کمپنی کو رواں ماہ 14 جنوری کو فروخت کیے تھے۔

اور اب مذکورہ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے کینیڈین گلوکار و موسیقار باب راک سے بھی ان کے تقریبا تمام ہی گیت خرید لیے۔