جھگڑا ہو تو پہلے معافی سیف مانگتے ہیں: کرینہ کپور

297

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک شو میں انکشاف کیا کہ جب سیف علی خان اور اُن کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے تو سب سے پہلے معافی کون مانگتا ہے۔

شو کے دوران کنال کھیمو نے کرینہ کو بتایا کہ جب اہلیہ سوہا سے اُن کا جھگڑا ہوتا ہے تو دونوں میں سب سے پہلے وہ یعنی کنال معافی مانگتے ہیں۔
اداکار کنال کی اس بات پر کرینہ کپور نے کہا کہ جب میرے اور سیف کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے تو اُس میں بھی سیف پہلے معافی مانگتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ مرد عام طور پر ایسا کرتے ہیں۔