پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کو بوسہ دینے کی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے ان پر تنقیدی نشتر برسائے جا رہے ہیں۔
شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر پر تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو اداکارہ ثنا فخر نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔