ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے شکست دے دی، شکیب الحسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 123 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے چار وکٹوں کے نقصان پر 34ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے اکیل ہوسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔