امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے کیپیٹل ہل میں واقع لنکوسن میموریل پارک میں ہونے والی امریکی صدارتی حلف برادری کی تقریب میں گلوکارہ لیڈی گاگا نے امریکی قومی ترانہ گا کر میلہ لوٹ لیا۔
حلف برادری تقریب 20 جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں جوزف جوبائیڈن نے 46 ویں امریکی صدر جب کہ کمالا ہیرس نے 49 ویں امریکی نائب صدر کا حلف اٹھایا۔
کمالا ہیرس نے امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ بھی رقم کی۔
حلف برادری تقریب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تھی، عام طور پر سابق امریکی صدر بھی تقریب میں موجود ہوتا ہے۔
جب کہ حلف برادری تقریب میں اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز، کیٹی پیری، ڈیمی لواٹا، بون جووی اور امانڈا گورمن سمیت دیگر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔