میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں

377

 واشنگٹن: سابق امریکی صدربراک اوباما نے نئے امریکی صدرجوبائیڈن کوکہا کہ میرے دوست اب وقت تمہارا ہے۔

گزشتہ روزڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پرصدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدرکا حلف اٹھایا۔ صدرکے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سابق امریکی صدربراک اوباما نے انہیں پیغام میں نیک خواہشات کا اظہاراورمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میرے دوست، اب وقت تمہارا ہے۔

واضح رہے کہ اوباما کے دوران صدارت میں جوبائیڈن امریکا کے نائب صدرتھے اوردونوں بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ براک اوباما نے جوبائیڈن کو صدارتی میڈل آف ٖریڈم سے بھی نوازا تھا جو امریکا کے اعلیٰ ترین اعزاز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔