ایوریل ہینس امریکا کی ڈائریکٹر انٹیلی جنس مقرر

387

امریکی سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوریل ہینس امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس مقرر ہو گئیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ڈائریکٹر انٹیلی جنس کے لیے منتخب کی گئی ایوریل ہینس کی تقرری کے لیے سینیٹ سے کرائی گئی ووٹنگ میں 84 افراد نے حق اور 10 نے ان کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

ایوریل ہینس کا کہنا ہے کہ وہ ملکی خود مختاری کے لیے ہمیشہ سچ بولیں گی اور انیٹلی جنس ایجنسیز کے کام میں رکاوٹ کے خلاف مزاحمت کریں گی۔