نیویارک:امریکی فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، 3اہلکارہلاک

313

نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 3 اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی مشق کےدوران محو پرواز تھا کہ اچانک فضا میں لڑکھڑانے لگا اور زمین پر گر کرتباہ ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکار بتائے گئے ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو ہیلی کاپٹر کو آگ لگ چکی تھی، ایئرپورٹ ایمرجنسی سروسز کو بھی حادثے سے متعلق اطلاع کر دی گئی تھی۔ فوجی ہیلی کاپٹر آبادی سے دور گرا جس کے سبب کوئی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی۔

نیویارک نیشنل گارڈز کے مطابق ہیلی کاپٹرگرنےکی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔