جوزف جوبائیڈن اور کمالا ہیرس کی حلف اٹھائے جانے کی تقریب میں ایک جواں سالہ لڑکی کی جانب سے پڑھی گئی نظم کے بعد مذکورہ لڑکی کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
جوزف جوبائیڈن نے 20 جنوری کو مریکا کے 46 ویں صدر جب کہ کمالا ہیرس 49 ویں اور امریکا کی پہلی نائب صدر کا حلف اٹھایا تھا۔
حلف برادری کی تقریب میں جہاں گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے امریکا کا قومی ترانہ پڑھ کر میلہ لوٹا تھا، وہیں دیگر فنکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔
تاہم ان سب سے زیادہ شہرت ایک 23 سالہ سیاہ فام لڑکی کو ملی، جسے اب دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر سرچ کیے جانے سمیت ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔