تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

347

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کو ایک بار پھر میچز کی میزبانی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، یہاں طویل وقفے کے بعد میچز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے اس لیے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے تزئین و آرئش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم میں جہاں ضروری مرمت کرنا ہے وہاں تیزی سے مرمت کا کام جاری ہے جبکہ مین بلڈنگ کے پیٹرنز انکلوژر میں باتھ رومز بنائے جا رہے ہیں اور انکلوژر کے جنگلوں کو رنگ روغن کرنے کے ساتھ خاردار تاریں بھی لگائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیدیم کے اسٹینڈز میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔