سوشل میڈیا پر ترکش اداکارہ اسرا بلگیچ کی خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں موجودگی سے متعلق خبروں نے مداحوں کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔
معروف ترکش اداکارہ اسرا بلگیچ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرائی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ڈرامہ ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرا بلگیچ کے پاکستان میں موجود ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ اسرا بلگیچ نے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’پھولوں کا شہر‘۔