واشنگٹن:امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر مزید 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مزید تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جو اس وقت اپنے ساتھی پولیس اہلکار کو جارج کی گردن پر گھٹنا رکھتے ہوئے محض دیکھتے رہے جب کہ گھٹنا رکھنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ میں مزید سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔ ریاست مینی سوٹا کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے مزید شواہد کا تقاضا ہے کہ سیکنڈ ڈگری مرڈر چارجز لگائے جائیں۔