کئی ایسے عظیم کام کیے جن کیلئے عوام مجھے یاد رکھے گی: ٹرمپ کا الوداعی خطاب

481

سبکدوش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو اپنے دور میں مضبوط بنایا۔

میری لینڈ کی جوائنٹ بیس آمد پر الوداعی خطاب سے قبل انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اس موقع پر سبکدوش امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 4 سال بہترین تھے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم امریکی عوام سے پیار کرتے ہیں، اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال کے دوران غیر معمولی چیزیں حاصل کیں، ہم نے نئی خلائی فورس بنائی، امریکی فوج کو اپنے دور میں مضبوط بنایا۔ اپنے سابق فوجیوں کا ہر طرح سے خیال رکھا۔ بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ روایتی حکمران نہیں ہوں، بطورِ صدر عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہترین اقدامات اٹھائے، اپنے دور میں بہت سی اصلاحات لیکر آئے۔ امریکا ایک گریٹ ملک ہے۔ کئی ایسے عظیم کام کیے جن کے لیے عوام مجھے یاد رکھے گی۔ آپ لوگوں کی ہمیشہ سپورٹ کرتا رہوں گا۔

اپنے آخری خطاب میں بھی انہوں نے کورونا وائرس کو چائنہ وائرس قرار دیدیا۔

آخری خطاب کے بعد میری لینڈ سے فلوریڈا روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ’تھنک یو ٹرمپ‘ کے نعرے لگائے۔

سبکدوش امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام کی محبتوں اور سپورٹ کی شکر گزار ہوں۔