پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر عمل پیرا بھارتی میڈیا نے اپنی سرشت برقرار رکھتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کے پاکستان پہنچتے ہی پھر سے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بحال ہو رہی ہیں اور اب سری لنکا، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ گئی ہے لیکن بھارتی میڈیا کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14سال کے طویل عرصے کے بعد دورہ پاکستان پر دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے ہفتے کے روز کراچی پہنچی اور ٹیم کے پہنچنے کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے روایتی ڈگر پر چلتے ہوئے منفی رپورٹنگ اور پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کردیا۔