آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

411

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ہانگ کانگ کے ایک میگزین کی جانب سے ایشیا کے بہترین ہدایت کاروں کی ایک فہرست مرتب کی گئی اور اس فہرست میں صرف 18 بہترین ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا۔

فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کرنے پر پاکستانی فلمساز وہدایت کار شرمین عبید چنائے بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیب ہوگئی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس اسٹوری کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے ’’ٹیٹلر ہانگ کانگ‘‘ میگزین کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر کے ساتھ اپنے کیپشن میں شرمین عبید چنائے نے لکھا کہ ایشیا کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہورہی ہے۔

واضح رہے شرمین عبید چنائے کو  پہلی مرتبہ ان کی دستاویزی فلم ’’سیونگ فیس‘‘ کے لیے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا اور دوسری بار ان کی دستاویزی فلم ’’دا گرل اِن دا ریور‘‘ کے لیے دوبارہ آسکر ایوارڈ دیا گیا اس کے علاوہ ان کی فلمیں ’’ایمی ایوارڈ‘‘ سمیت دنیا بھر سے متعدد عالمی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔