‘مافیا نے جیاخان اور سشانت کو قتل کیا اور پھر مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی’

365

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت  نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں مافیا کے اثرورسوخ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مافیا نے جیا خان کو قتل کیا پھر سشانت کو اور پھر مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔

ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آنجہانی اداکارہ جیاخان کی بہن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں آنجہانی اداکارہ جیا کی بہن نے بالی وڈ فلم ساز اور اداکار ساجد خان پر الزام ہے لگایا ہےکہ ساجد خان نے جیا کو جنسی طور پر ہراساں کیا جس کے باعث جیا بہت پریشان تھی اور اس نے روتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں کام چھوڑ دوں تو یہ لوگ مجھ میں کیس کردیں گے اور کام کرتے رہوں تو ہراساں کرتے رہیں گے۔

جیا کی بہن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ساجد خان نے ان کے  بارے میں بھی انتہائی نامناسب الفاظ کہے تھے جب وہ صرف 16 سال کی تھیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ یاد رہےکہ ساجد خان ابھی تک جیل میں نہیں ہیں۔

اس حوالے سے ساجد خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس سے قبل بھی ان پر متعدد خواتین ہراسانی کا الزام لگاچکی ہیں۔

کنگنا رناوت نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جیا کو قتل کیا، پھر سشانت کو مارا اور انہوں نے مجھے بھی مارنے کی کوشش کی ، انہیں آزادانہ گھومنے والے مافیا کی مکمل حمایت حاصل ہے جو ہر سال مضبوط اور کامیاب ہوتی جارہی ہے۔

کنگنا کا کہنا ہے کہ یہ دنیا مثالی نہیں ہے آپ یا تو شکار ہیں یا شکاری، کوئی بھی آپ کو نہیں بچائےگا آپ کو اپنے آپ کو بچانا ہے۔