کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت

315

جنیوا: عالمی ادارہ صحت میں ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے ناول کورونا وائرس پر تحقیق میں تعاون کےلیے چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ 15 جنوری کے روز اس بارے میں میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے دورہ چین سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وائرس کے اوّلین مریض (پیشنٹ زیرو) کی نشاندہی ایک وقت طلب اور پیچیدہ تحقیقی کام ہے جس میں تعاون فراہم کرنے کےلیے وہ چین کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی ذرائع ابلاغ نے اپنی خبروں میں بتایا تھا کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی تحقیقاتی ٹیم کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا ہے جس کے جواب میں چینی حکام کا یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ مذکورہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ محفوظ و مؤثر بنانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔