فٹبال پریمئر لیگ، لیسٹر سٹی نے ساؤتھمپٹن کو دو صفر سے شکست دیدی

367

فٹبال پریمئر لیگ میں لیسٹر سٹی نے ساؤتھمپٹن کو دو صفر سے ہرا دیا، دفاعی چیمپئن لیورپول کی دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، اضافی ٹائم کے گول سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔

انگلش میدانوں پر فٹبال کے دلچسپ مقابلے، لیسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن آمنے سامنے آ گئے۔ ساؤتھمپٹن کو اپنے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل تھا، حریف کھلاڑی نے اس غرور کو خاک کر دیا۔ سینتیسویں منٹ میڈیسن نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔ بارنز کے اضافی منٹ کے گول سے اسکور ڈبل ہو گیا، دو صفر کی بڑی جیت کا بڑا انعام، دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

دوسرے میچ میں وولفر کو ویسٹ بروم سے شکست ہو گئی،وولفرز نے مسلسل غلطیاں کیں، دو گول پنلٹی پر ہی ہوئے۔ تیسرا گول باون ویں منٹ پر ہوا، یہی فیصلہ کن ثابت ہوا۔ وولفز کی طرف سے دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے، ویسٹ بروم نے تین دو کی فتح کو یادگار بنا لیا، فٹبال دیوانے بھی محظوظ ہوئے۔