کورونا وائرس: دنیا میں 9 کروڑ 49 لاکھ سے زائد افراد متاثر

466

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 49 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 30 ہزار 924 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 77 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 5 ہزار 261 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 311 اور ایک کروڑ 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 350 اور 84 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 35 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 65 ہزار 85 ہے۔