جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا

393

واشنگٹن: امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ سلمان احمد، اوباما نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک پلاننگ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وہ بحیثیت ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

گزشتہ ماہ جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر کی حیثیت سے ان کی ٹیم کا حصی بنیں گے۔