ایران کا بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرونز کا تجربہ

357

تہران: ایران نے جنگی مشقوں کے دوسرے مرحلے میں طویل فاصلے تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحر عمان اور خلیج فارس میں ایران کی جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے دوسرے مرحلے میں پاسداران انقلاب نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ ان میزائل نے ایک ہزار 800 کلومیٹر دور سمندر میں مصنوعی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

طویل فاصلے تک مار کرنے والے ان بیلسٹک میزائل نے ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل اپنا سفر فضا میں کامیابی سے طے کیا۔ یہ میزائل بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی یکساں صلاحیت سے مالا مال ہیں۔