ہنزہ میں‌ سرمائی کھیلوں کا آغاز، آئیس کلائمنگ میں‌ خواتین کھلاڑی بھی شریک ہوں‌ گی

312

ہنزہ میں‌ سرمائی کھیلیں زور و شور سے جاری ہیں، آج سے آئیس کلائمنگ کا بھی آغاز ہوگیا جس میں‌ خواتین کلائمبرز بھی شرکت کریں ‌گی۔

عطاآباد جھیل سے منسلک خطرناک پہاڑ پر آئیس کلائمبنگ کے مقابلے ہو رہے ہیں جن میں خواتین آئیس کلائمبرز بھی شرکت کریں گی۔ التیت شاہی کے دامن میں ہونے والی آئیس ہاکی چیمپئن شپ بھی زور شور سے جاری ہے۔

آئیس ہاکی میں مرد و خواتین کی 12 ٹیمیں چیمپین شپ ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے خوب زور لگا رہی ہیں۔

ان کھیلوں کو دیکھنے کے لیے بزرگ، بچوں اور خواتین سمیت ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، ہنزہ میں مختلف سرمائی کھیلوں کا انعقاد کرانے کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت اور سرمائی کھیلوں کو فروخت دینا ہے۔