بالی ووڈ اداکار جنہوں نے اپنے بچپن کی دوستوں کو جیون ساتھی منتخب کیا

327

ممبئی: شوبز فنکاروں کے بارے میں عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ اس انڈسٹری میں تعلقات زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے۔ یہ کسی حد تک سچ بھی ہے ابتدا میں ایک دوسرے سے شدید محبت کے دعویدار اداکار شادی کے بندھن میں تو بندھ جاتے ہیں لیکن جلد ہی ان کے درمیان اختلافات اور پھر علیحدگی کی خبریں ان کے مداحوں کو مایوس کردیتی ہیں۔

لیکن شوبز انڈسٹری میں کئی ایسی جوڑیاں بھی ہیں جن کی محبت بچپن یا پھر لڑکپن سے شروع ہوئی اور  پھر یہ جوڑیاں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور ان کےد رمیان محبت آج بھی قائم ہے۔

اداکار ورون دھون کا شمار موجودہ دور کے کامیاب بالی ووڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سارہ خان، عالیہ بھٹ سمیت متعدد اداکاراؤں کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کا کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ اسکینڈل منظرعام پر نہیں آیا کیونکہ ورون دھون شروع ہی سے اپنی اسکول کی دوست نتاشا دلال کو پسند کرتے تھے اور انہوں نے اپنی پسندیدگی کبھی چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی۔ اور اب ورون دھون اور نتاشا کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کررہی ہیں دونوں اس ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔