بھارتی اداکار سونو سود نے درزی کی دکان کھول لی

321

بھارتی اداکار سونو سود نے درزی کی دکان کھول لی۔

اداکار سونو سود کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو وائرل ہورہی ہے۔

اداکار نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ وہ ’سونو سود ٹیلر شاپ‘ کھول رہے ہیں۔

اداکار کی ویڈیو اور کیپشن کو دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے کیونکہ سونو سود اس میں ایک کچے مقام پر کپڑے سلائی کررہے ہیں جب کہ وہ ایک دکان بھی نہیں ہے۔

سونو سود نے اپنی ویڈیو کے ساتھ ہی ہندی میں ایک مزاحیہ جملہ بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہاں مفت میں سلائی کی جاتی ہے، پینٹ کی جگہ نیکر بن جائے اس کی ہماری گارنٹی نہیں‘۔