لوگ مجھے آج کل منہ بند رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں: امیتابھ بچن

447

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے آج کل منہ بند رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک مداح نے لکھا کہ اگر دنیا میں سب لوگ ایک دوسرے پر اعتماد کرنا شروع کر دیں تو ہمیں اپنے گھر کے دروازے بند نہیں کرنا پڑیں گے۔

امیتابھ بچن نے مداح کی اس بات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی میں نے ایسے دن بھی دیکھے ہیں جب الہٰ آباد میں ہمیں اپنے گھر کا دروازہ بند نہیں کرنا پڑتا تھا، ہمارے گھر کا مین دروازہ بھی ہمیشہ کھلا رہتا تھا تاہم اب ایسا ممکن نہیں بلکہ لوگ تو اب مجھے اپنی زبان پر تالا لگانے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنا منہ بند رکھیں۔