ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز جو کہ اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث جانے جاتے ہیں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے روبوٹس ہائر کر لیے ہیں۔
مشن امپاسبل اسٹار کے ملٹری بیس میں کورونا سے محفوظ اسٹوڈیو کے بعد دبئی میں شوٹنگ کے لیے روبوٹس ڈیوٹی دیں گے۔ ٹام کروز مشن ایمپاسیبل کی شوٹنگ کے لیے جلد دبئی پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ ہالی وڈ کے سپر اسٹار اور معروف ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم ‘مشن امپاسیبل 7’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے جب کہ ٹام کروز کی جانب سے عملے پر ایس او پیز کے حوالے سے سختی اور تلخ کلامی پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔