سجل علی، جمائما کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف

253

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی، وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سینئر صحافی اور برطانوی خبررساں ادارے ‘بی بی سی’ کے انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہارون رشید نے تصدیق کی ہے اداکارہ سجل علی، جمائما خان کی فلم میں اداکاری کریں گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘یہ مصدقہ خبر ہے کہ سجل علی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ (What’s Love Got To Do With It) کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں’۔