نور بخاری نے خاتون اول بشریٰ بی بی کو ماں سے بڑھ کر قرار دے دیا

371

سابق اداکارہ نور بخاری نے خاتون اول بشریٰ بی بی کو ماں سے بڑھ کر قرار دیدیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں۔ اور آج کل وہ سوشل ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دینے کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔

نور بخاری نے گزشتہ روز مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپنے شوہر سے متعلق بات کی۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے سابق اداکارہ نور بخاری سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق سوال کیا کہ آپ کا پنکی میم سے کیا رشتہ ہے؟ اس کے ساتھ ہی اس صارف نے یہ بھی کہا کہ میں روحانی شخص کی حیثیت سے ان کا احترام کرتا ہوں۔