جوبائیڈن کا امریکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کے پیکج کا اعلان

333

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایک ارب نوے کروڑ ڈالر کے پیکج کا اعلان کر دیا۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ولمنگٹن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو کورونا وبا سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے فوری سہارے کی ضرورت ہے، معیشت کو بچانے کے لیے انہیں فوری کام کرنا ہو گا۔

جوبائیڈن کے پیکج میں ویکسین پیکج بھی شامل ہے، اس منصوبے کے تحت وبا کی وجہ سے متاثر ہونے والے چھوٹے تاجروں اور بے روزگار ہونے والے افراد کی بھی مدد کی جائے گی۔