انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، 34 ہلاک اور 600 زخمی

309

جکارتہ: انڈونیشیا کے ایک جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ 34 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے  سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز مازن شہر سے شمال مشرق میں 6 کلومیٹر کی دوری پر تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔