بھارت: اسلام قبول کرنے کی درخواست پر ‘فوری’ عمل کیلئے ہندو شہری عدالت پہنچ گیا

329

بھارت میں ایک ہندو شہری نے اسلام قبول کرنے میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو ختم اور تبدیلی مذہب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹیشن میں 32 سالہ جگنیش پٹیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تبدیلی مذہب سے متعلق جمع کرائی گئی درخواست کو ایک برس گزر گیا۔

جگنیش پٹیل کے وکیل ایم ٹی صیاد کے کہا کہ گجرات میں بھروچ کے کلکٹر نے ان کے موکل کی تبدیلی مذہب کی درخواست کو ایک سال سے روکے رکھا ہے۔