عمران خان آئی سی سی کے بہترین کپتان قرار، بھارتیوں کو جیت ہضم نہ ہوئی

58

آئی سی سی کی پولنگ میں بہترین کپتان کی فہرست میں عمران خان کی جیت بھارتیوں کو ہضم نہ ہوئی۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ”پیس سیٹر“ کے عنوان سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان، بھارتی ویرات کوہلی، جنوبی افریقی اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ کا نام دیتے ہوئے لکھا گیا کہ کپتان بننے کے بعد ان کرکٹر کی بیٹنگ یا بولنگ اوسط بہتر ہوئی، آپ کے خیال میں ان چاروں افراد میں سے کس نے قیادت سنبھالنے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی۔

دوسری جانب بھارتی صارفین نے دھاندلی کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی جیت رہے تھے، اچانک عمران خان کی جیت کیسے ہوگئی، دونوں ملکوں کے سوشل میڈیا پر یہ بحث عروج پکڑتی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.