نامور بھارتی گلوکارہ سے ریاستی وزیر کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

346

بھارت کی گلوکارہ رینو شرمانے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے پر مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

رینو شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاراشٹرا کی کابینہ میں شامل وزیر شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا۔

رینو شرما نے الزام لگایا کہ شادی کے اصرار پر ریاستی وزیر نے انڈسٹری میں لانچ کرنے کے بہانے بنائے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ 2013 میں نمبر بند کر کے شہر چھوڑ دیا تھا لیکن وزیر نے اندور شہر سے زبردستی واپس لائے اور ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رکھا جبکہ ان کی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جس کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور مسلسل شادی سے انکاری رہے۔