واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک ارکان کی مواخذے کی کارروائی کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملے کا تعلق مجھ سے نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے کانگریس کی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے سامنے اپنے حامیوں سے اپنے خطاب کو مناسب قرار دیا۔ اس خطاب کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔