سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع

137

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے استعمال کا شروع کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 27 کروڑ سے زائد کی آبادی والے اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک انڈونیشیا میں 13 جنوری سے صدر جوکو ودود کو ویکسین لگانے سے مہم کا آغاز کردیا گیا۔

صدر جوکو ودود سمیت پہلے ہی دن اعلیٰ فوجی و دیگر سیکیورٹی عہدیداروں، محکمہ صحت کے افسران اور حکومتی عہدیداروں کو بھی ویکسین لگائی گئی۔

ویکسینیشن کے پہلے ہی دن انڈونیشیا کی علما کونسل کے سیکریٹری کو بھی ویکسین لگائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.