’اُٹھ اے کسان‘ گانا، گلوکار جواد احمد کی ویڈیو کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

36

اکستان کے مشہور گلوکار جواد احمد کے ہر دلعزیز گانے ‘اُٹھ اے کسان‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور گلوکار جواد احمد، جو حالیہ عرصے کے دوران ملک میں مزدوروں کے حقوق سے متعلق آوازیں بلند کرتے ہیں، کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس گانے میں انہوں نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس ویڈیو کو انہوں نے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا، اس گانے میں انہوں نے کسانوں کی جدوجہد کو سراہا۔

گلوکار جواد احمد کی طرف سے یہ ویڈیو دسمبر 2020ء کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی، یہ ویڈیو تین منٹ کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.