ترکی کے خودساختہ اسکالر و متنازع ٹی وی شخصیت کو ایک ہزار سال قید کی سزا

37

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک ترکی کی عدالت نے ایک 64 سالہ خود ساختہ مذہبی اسکالر، متنازع ٹی وی شخصیت اور کاروباری شخص عدنان اکتار کو جنسی جرائم سمیت مختلف جرائم ثابت ہونے پر ایک ہزار سال سے زائد قید کی سزا سنادی۔

خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق عدنان اکتار کو ترکی کی عدالت نے نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال، جنسی جرائم، سیاستدانوں اور فوج کی جاسوسی، دوسروں پر تشدد کرنے اور شخصی آزادی کو سلب کرنے جیسے جرائم پر ایک ہزار 75 سال تک قید کی سزا سنائی۔

عدنان اکتار کو استبول پولیس نے 2018 میں دیگر 200 افراد کے ساتھ گرفتار کرکے ان پر سنگین جرائم کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

عدنان اکتار نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں متنازع اسکالر کے طور پر پہچانے جاتے تھے، انہوں نے اپنے نظریات کے فروغ کے لیے ایک ٹی وی چینل بھی بنا رکھا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.