ٹوکیو: این ای سی اور لیپ ٹاپ بنانے والی مشہور کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک دلچسپ اختراع پیش کی ہے جسے لیوی مِنی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک ہی وقت میں تیزرفتارلیپ ٹاپ، ٹچ اسکرین اور گیمنگ کونسول بن سکتا ہے۔
اس طرح لیوی کو پی سی گیمنگ کا ایک دستی نسخہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے یہ ایک مختصر اور طاقتور کمپیوٹر ہے جس پر1920 x 1200 ریزولوشن کا 8 انچ اسکرین نصب ہے۔ کمپیوٹنگ کے لیے اس میں گیارہویں جنریشن کا انٹیل پروسیسر لگایا گیا ہے جس میں زی گرافکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔