انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

292

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ برس اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنوری میں والدین بننے والے ہیں اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر دی۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ ہم آپ سے شیئر کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہیں کہ آج (11 جنوری کو) ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے’۔

ویرات کوہلی نے لکھا کہ ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات پر آپ سب کے محبت شکرگزار ہیں۔