نتالی پورٹمین نے رنبیر کپور سے کہا دفع ہوجاؤ

323

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے کامیڈی شو میں بتایا کہ کس طرح امریکی اداکارہ نتالی پورٹمین نے انھیں ایک مرتبہ کہا کہ دفع ہوجاؤ

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور بھی عام نوجوانوں کی طرح دوسری ہر وئنز کے فین ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں امریکی اداکارہ سے ڈانٹ پڑ گئی تاہم انہوں نے بر ا نہیں مانا۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ جلدی میں تھے اور بیت الخلا ڈھونڈ رہے تھے تاہم ایسے میں ان کا سامنا نتالی پورٹمین سے ہوا۔ نتالی فون پر بات کر رہی تھیں میں نے ان سے فوٹو کی درخواست کی تو اداکارہ نے غصے میں کہا کہ ‘دفع ہوجاؤ۔

رنبیر نے کہا کہ ان کا ایسا کرنے سے ایسا نہیں کہ میں ان کا کم فین بن گیا ہوں، وہ دوبارہ مجھے سڑک پر ملیں گی تو میں ان سے دوبارہ فوٹو دینے کا کہوں گا۔