آپ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں؟ پریانکا کا دلچسپ جواب

43

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ ایک مکمل خاندان کی خواہشمند ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی جانب سے جب پریانکا چوپڑا سے بچوں سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں تو اداکارہ کی جانب سے دیا گیا جواب حیران کن تھا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا  نے جواب دیا :’کرکٹ ٹیم‘

پریانکا نے کہا کہ ’میں زیادہ  بچوں کی خواہشمند ہوں ،11 بچوں کی کرکٹ ٹیم، لیکن میں اتنا یقین سے نہیں کہہ سکتی‘۔

 

 دوسری جانب پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی عمروں کے مابین زیادہ فرق اور ثقافتی اختلافات سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، نک جونس ہندوستان میں ایسے سمائے جیسے مچھلی پانی میں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.