امریکی سفارت کاروں کا ٹرمپ کے خلاف غیرمعمولی احتجاج

293

واشنگٹن: ایک انتہائی غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے امریکی سفارتکاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دارالحکومت پر پرتشدد حملے کے لیے حامیوں کو ابھارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو کیبلز کا مسودہ تیار کیا ہے اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے 25 ویں ترمیم کے مطالبے کی حمایت کریں۔

محکمہ خارجہ کے ناپسندیدہ چینل کا استعمال کرتے ہوئے خارجی اور سول خدمات کے افسران نے کہا کہ انہیں خوف ہے کہ 6 جنوری کے محاصرے سے بیرون ملک جمہوری اقدار کے فروغ اور دفاع کے لیے امریکی ساکھ کو بری طرح سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اواخر میں سفارتکاروں کے درمیان بھیجے جانے والے ان دو کیبلز میں سے ایک کے مطابق ‘صدر کا عوامی سطح پر احتساب نہ کرنے سے مؤثر طریقے سے بیرون ملک خارجہ پالیسی کے اہداف کو حاصل کرنے کی ہماری جمہوریت اور ہماری صلاحیت کو مزید نقصان پہنچائے گا’۔