برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔
شاہی جوڑے نے صرف ایک آفیشل انسٹاگرام پیج سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیے۔
خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس نے اپنی رپورٹ میں برطانوی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ شاہی جوڑے نے سوشل ویب سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و جنسی تعصب سے تنگ آکر اکاؤنٹس بند کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ ہیری و میگھن مارکل نے اپنے ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیے، جن پر ان کے کروڑوں فالوورز تھے۔