‘کشمیر صرف سرحدی مسئلہ نہیں بلکہ کشمیریوں کی خواہشات کا معاملہ ہے’

287

پاکستان نے عالمی برادری کو واضح کر دیا ہے کہ کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف سرحدی مسئلہ نہیں بلکہ اس کی بنیاد کشمیر کے لوگوں کی خواہشات ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 1949 کی قرار داد پر منعقدہ ویبنار میں بات کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے حق خود ارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر کا مسئلہ صرف ایک سرحدی مسئلہ نہیں ہے، اس مسئلے سے کشمیر کے عوام جڑے ہوئے ہیں، یہ کشمیر کے لوگوں کے حق کا معاملہ ہے’۔