جکارتا: انڈونیشین حکام نے کہا ہے کہ لاپتہ مسافر بردار طیارے کا ملبہ اور انسانی اعضا سمندر سے ملے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے انڈونیشین مسافر بردار طیارے بوئنگ 737 کا ملبہ اور انسانی اعضا سمندر سے مل گئے ہیں جنہیں نکال لیا گیا ہے، وری وجائیا ایئر کے طیارے میں عملے سمیت 62 افراد سوار تھے جن میں 10 بچے بھی شامل تھے۔
جکارتہ پولیس کے ترجمان یسری یونس نے خبرایجنسی کو بتایا ہے کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے سرچ آپریشن کے بعد آج صبح ہمیں دو بیگز ملے ہیں، ایک میں کسی مسافر کا سامان تھا جب کہ دوسرے میں انسانی اعضا تھے۔