قطر-سعودی عرب کے درمیان سرحد تین سال بعد کھول دی گئی

235

قطر اور سعودی عرب نے ساڑھے تین سال سے جاری تنازع کے خاتمے کے تاریخی معاہدے کے بعد زمینی رابطہ بحال کرتے ہوئے سرحد کھول دی۔

قطری ذرائع کا کہنا تھا کہ دوحہ سے 120 کلومیٹر جنوب میں ابو سمرہ سرحد پر ٹریفک کی روانی ہفتے کی صبح سویرے شروع ہوگئی۔

سرحد کھولنے کی خبر کے بعد صرف چند کاروں کی قطار نظر آئی اور سعودی عرب جانے کے لیے چیک پوسٹ پر کھڑی ہوگئیں۔