کولمبیا: رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک، 4 زخمی

249

کولمبیا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کولمبیا کے شہر کوکوٹا میں آگ لگنے سے تین گھر اور چھے گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔ مرنے والوں میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، امدادی کارکنوں نے کئی افراد کو ریسکیو کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے عمارت کا الیکٹرک سسٹم خستہ حالت میں تھا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔