نقصِ امن کا خطرہ، گوگل پلے اسٹور سے معروف ایپلیکیشن ڈیلیٹ

41

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی  نے نقصِ امن کے خطرے کے پیش نظر گوگل  پلے اسٹور سے معروف ایپلیکشن  کو غیرمعینہ مدت کے لیے ہٹا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے امریکا میں استعمال ہونے والی مائیکروبلاگنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’پارلر‘ کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا۔ گوگل کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامی ٹویٹر پر نافذ ہونے والی سخت پالیسیوں کے بعد ’پارلر‘ نامی ایپ استعمال کررہے تھے جہاں وہ اشتعال انگیز پیغامات شیئر کررہے تھے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے ایپ ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کو ٹرمپ کے حامی امریکا میں تشدد کو مزید بھڑکانے کے لیے استعمال کررہے تھے۔

گوگل ترجمان نے بتایا کہ ہمارے ماہرین نے پارلر پر شیئر ہونے والی تمام پوسٹوں کی نگرانی کی جس کے بعد ہمیں محسوس ہوا کہ یہاں شیئر ہونے والے موادکی وجہ سے بحث چھڑ سکتی ہے جس سے ہنگامے پھوڑنے کا خدشہ بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.