لاہور: پی ایس ایل کی ٹیموں نے اپنے اپنے 8 برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹیموں نے 8 برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے نائب کپتان شاداب خان کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔
ٹیم پشاور زلمی نے پانچ کھلاڑیوں کو ریٹین رکھا ہے، جن میں وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل لیام لیونگ اسٹون اور حیدر علی کا نام فہرست کا حصہ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کو ری ٹین رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ دی ہے۔